(رائٹر) ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو اب یقین آگیا ہے کہ اوباما امریکہ میں ہی پیدا ہوئے تھے۔
ٹرمپ ان لیڈروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے براک اوباما کی امریکی شہریت پر سوال اٹھاکر ’’جنم‘‘ تحریک
چلائی تھی۔
مگر اب ٹرمپ کے سینئر مواصلاتی مشیر جیسن ملر نے ایک بیان میں کہا مسٹر ٹرمپ نے صدر اوباما کا پیدائشی سرٹیفکٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جسے دوسرے حاصل نہیں کرپائے تھے انہیں اب یہ یقین ہوگیا ہے کہ صدر اوباما امریکہ میں ہی پیدا ہوئے تھے۔